Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکارہ بینائی سے محروم

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے 14 ویں سیزن کی امیدوار جیسمین بھاسن بینائی سے محروم ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسمین بھاسن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں نے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے قبل کانٹیکٹ لینس لگائے تھے اور کچھ دیر بعد ہی میرے آنکھوں میں درد شروع ہوگیا تھا۔

Jasmine Bhasin spoke about what happened to her eyes.

انہوں نے کہا کہ میں نے درد کے باوجود بھی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا لیکن درد بڑھ گیا تھا، میری آنکھوں کا درد اس قدر شدت اختیار کرگیا تھا کہ مجھے اپنی آنکھوں سے کچھ بھی نظر نہیں آرہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شدید درد کے ساتھ آنکھوں کے سرجن کے پاس پہنچی تو اُنہوں نے بتایا کہ کانٹیکٹ لینس کی وجہ سے میری دونوں آنکھوں کے قرنیہ (corneas) کو بُری طرح نقصان پہنچا ہے۔

جیسمین بھاسن نے کہا کہ ڈاکٹروں نے میری دونوں آنکھوں پر پٹی باندھ دی ہے اور میری آنکھوں کی بینائی ٹھیک ہونے میں 4 سے 5 دن لگیں گے لیکن اس وقت تک مجھے اپنی آنکھوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ آسان نہیں ہے کیونکہ میں دیکھ نہیں سکتی اور درد کی وجہ سے مجھے سونے میں مشکلات کا سامنا ہے۔