حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نقصان صرف پاکستان اور عوام کا ہو رہا ہے، امریکی جنگ کی وجہ سے لاکھوں لوگ قتل ہوئے۔
پشاورمیں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو چکا نظام ناکام ہوچکا ہے، ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھ چکا ہے۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکی جنگ کے نتیجے میں ہماری معیشت کونقصان پہنچا، 2001 سے پہلے ملک میں بم دھماکے نہیں ہوتے تھے۔
حافظ نعیم الرحمان نے خطاب میں کہا کہ امریکی جنگ کی وجہ سے لاکھوں لوگ قتل ہوئے، جماعت اسلامی بیرونی جنگوں کے خلاف مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ حالات یہ ہیں کہ پتانہیں چل رہاکہ کون کس کےساتھ کھڑاہے، موجودہ صورتحال میں نقصان صرف پاکستان اورعوام کا ہورہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ امریکہ کی محبت کی وجہ سے تباہی ہوئی، نفرتیں بڑھی ہیں۔



















