Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں موسم پھر تبدیل؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

گرمی کے ستائے کراچی کے باسیوں کے لیے اچھی خبر، شہر میں سمندری ہوائیں مکمل بحال ہوگئی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں اب ہوا کا کم دباؤ ختم ہوگیا ہے، اور گزشتہ شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، جبکہ آج سے کراچی میں جولائی کا اصل موسم واپس آگیا ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں موسم اسی طرح ابر آلود رہے گا، جبکہ آنے والے دنوں میں شام و رات کو ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید یہ بھی کہا کہ شہر میں 30 جولائی سے بارش کا ایک اور اسپیل متوقع ہے، جبکہ اگست میں کراچی میں اچھی بارش ہوگئی۔

متعلقہ خبریں