Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلیل الرحمان پر ’فلرٹنگ‘ کا الزام؛ ملزمہ نے چیٹ لیک کردی

معروف لکھاری، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر کی ملزمہ آمنہ عروج کے ساتھ کی گئی مبینہ چیٹ لیک ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر خلیل الرحمان اور ملزمہ کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ گفتگو کے اسکرین شاٹس زیرِ گردش ہیں جن میں خلیل الرحمان قمر فلرٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

اسکرین شاٹس میں خلیل الرحمان خاتون کی خوبصورتی اور آواز کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں اور یہ بھی کہتے دکھ رہے ہیں کہ ’خود کو مجھے سونپ دو پھر دیکھو کیا کمال ہوتا ہے، میں تم پر کچھ لکھنا چاہتا ہوں‘۔

   میسجز سین نہ ہونے پر وہ خاتون سے یہ بھی پوچھتے دکھے کہ کہیں خاتون ان سے ناراض تو نہیں ہوگئی ہیں۔

 

اسکرین گریب

 

دوسری جانب اسکرین شاٹس کے حوالے سے پریس کانفرنس میں صحافی نے خلیل الرحمان سے پوچھا کہ ’آپ کی خاتون سے چیٹنگ میں خوش میسجز بھی تھے؟

اس پر معروف لکھاری نے کہا کہ ’کوئی خوش میسجز نہیں تھے‘،خاتون کی تصویر پر ریپلائے سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ’ہمارے شوبز میں لڑکیاں کس طرح کے کپڑے پہنتی ہیں، کس قسم کی گفتگو کرتی ہیں وہ میں 27 سال سے دیکھ رہا ہوں یہ سب میرے لیے نیا نہیں ہے‘۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے 15 جولائی کو اپنے ساتھ ہونے والی ڈکیتی اور اغوا کی واردات کی ایف آئی آر 21 جولائی کو لاہور کے تھانہ سندر میں درج کروائی۔

ایف آئی آر میں خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ وہ خود 15 جولائی کی رات 12 بجے آنے والی فون کال پر مداح ہونے کی دعویدار خاتون سے ملنے صبح 4  بجے اُن کے گھر گئے، خاتون اُن کے ساتھ ڈرامہ بنانا چاہتی تھیں۔

اس دوران 7 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ان پر تشدد کیا، اے ٹی ایم سے تقریباً 3  لاکھ روپے نکلوائے، 1 کروڑ روپے تاوان مانگا اور صبح 11 بجے ننکانہ صاحب میں گاڑی سمیت چھوڑ کر بھاگ گئے۔