کیا آپ فرش پر آلتی پالتی مار کر بیٹھنے کے فوائد جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
ایک تحیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دیوار سے ٹیک لگائے بغیر فرش پر بیٹھنا صحت کے لیے مفید ہے کیونکہ اس سے مسلز مکمل طور پر خود کار طریقے سے اچھی طرح کام کرتے ہیں۔
اس حوالے سے ڈاکٹر کرسٹوفر بایز کا کہنا ہے کہ آلتی پالتی مار کر بیٹھنا کمر، کولہوں اور گھٹنوں کو متحرک بناتا ہے جس سے زیریں جسم کی لچک برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
ڈاکٹر کرسٹوفر بایز کا کہنا ہے کہ صرف فرش پر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے کا فائدہ نہیں بلکہ صوفے پر بھی اس طرح بیٹھنے سے بھی جسم کو فائدہ ہوسکتا ہے۔
کرسٹوفر بایز کا کہنا ہے کہ نیچے بیٹھنے اٹھنے سے جسم بھی مضبوط ہوتا ہے۔




















