Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکارہ کا انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

بھارتی ڈرامہ سیریل ایف آئی آر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کویتا کوشک نے انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کویتا کوشک اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مجھے اب مزید ٹی وی انڈسٹری میں کام نہیں کرنا، میں مہینے کے 30 دن کام نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں ویب سیریز یا فلموں میں کام کرنے کے لیے رضامند ہوں۔

FIR actor Kavita Kaushik quits television TV content is so regressive - India Today

انہوں نے کہا کہ میں دیگر ہیروئین کی طرح نہیں ہوں جو ہر دوسرے ڈرامے میں بآسانی کاسٹ ہوجاؤں، صرف چند قسم کے کردار ہیں جو میری شخصیت کے مطابق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے مسلسل ڈائین، چڑیلوں والے کرداروں کی پیشکش ہو رہی ہے جس سے میں تنگ آگئی ہوں، اب میری ترجیحات تبدیل ہوگئی ہیں مجھے اب مزید ایسے کردار ادا نہیں کرنے، اس لیے ٹیلی ویژن پر کام کرنا چھوڑ رہی ہوں۔

کویتا کوشک نے کہا کہ ہم وہی کہانیاں بار بار پیش کر رہے ہیں، ایک وقت تھا جب ٹی وی پر ہر طرح کے پروگرامز ہوا کرتے تھے، ہر ایک کے لیے تفریح میئسر تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل جو مواد ٹی وی پر دیکھایا جا رہا ہے وہ ایک دوسرے سے نفرت کرنا سیکھا رہا ہے، نوجوان نسل کے لیے ایسا مواد واقعی بُرا ہے اور منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔