Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا؛ تمباکو ٹیکس میں سو فیصد کمی کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا میں تمباکو ٹیکس میں سو فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس سے متعلق ترمیمی بل آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق ورجینا تمباکو پر 25 روپے فی کلو ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس نافذ ہوگا جب کہ ورجینا تمباکو پر اس وقت ڈویلپمنٹ سیس 50 روپے فی کلوگرام ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رسٹیکا اور دیگر اقسام پر ٹوبیکو ڈویلپمنٹ سیس 15 روپے فی کلو ہوگا جب کہ رسٹیکا اور دیگر اقسام پر ڈویلپمنٹ سیس 30 روپے فی کلوگرام مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں