کراچی پریس کلب کے سامنے آئی بی اے ٹیسٹ 2021 کے امیدواروں نے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔
پولیس حکام کے مطابق پریس کلب کے اطراف کی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئیں ہیں۔
گورنرہاؤس کی جانب جانے والے راستوں پر بھی کنٹینرز لگے ہوئے ہیں اور صرف ایک ٹریک پر ٹریفک چلایا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق صورتحال کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ، میٹروپول اور صدر میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے۔
گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



















