Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ سندھ کا ایل بی او ڈی اسپائنل ڈرین کے اہم ریگیولیٹ کا افتتاح

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدین میں ایل بی او ڈی اسپائنل آر ڈی 210 کا افتتاح کر دیا۔ جوکہ  ڈھورو پران تا شکور ڈنڈھ تک پانی کے راستے کی بحالی کا منصوبہ ہے، اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے آر ڈی 210 اسپائنل اسکیپ ریگولیٹر کا بھی افتتاح کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھرپارکر پہنچے جہاں اسماعیل راہو، تاج محمد ملاح، میرغلام علی ٹالپر، محمد ہالیپوٹو، ارباب امیر امان اللہ اور مقامی منتخب نمائندوں اور سیکریٹری آبپاشی نے ان کا استقبال کیا۔

سید مراد علی شاہ نے ایل بی او ڈی اسپائنل آر ڈی 210 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بدین، میرپورخاص، سانگھڑ اور نواب شاہ اضلاع کی بارہ لاکھ ستر ہزار ملین ایکڑ سے زائد زمینیں سیلابوں میں نہیں ڈوبے گی، پانی کی نکاسی کے پرانے راستوں کی بحالی میرپور خاص اور نواب شاہ ڈویژن کے عوام کا پرانہ مطالبہ تھا، جبکہ یل بی او کی ڈیزائن پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی اعتراضات کئے تھے کیونکہ اس سے قدرتی پانی کے راستے بند ہو گئے تھے۔

 سید مراد علی شاہ نے نے کہا کہ ایل بی او ڈی 1980 کی دہائی کا منصوبہ تھا اور یہ منصوبہ واپڈا نے تعمیر کیا تھا، سندھ حکومت نے ایل بی او ڈی کے ڈزائن میں کچھ ترامیم کر کے پرانے پانی کے راستے بحال کر دیئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ  نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا حکم تھا کہ پرانے پانی کے راستوں کی بحالی کا پروجیکٹ مکمل کر کے زرعی معیشیت کو ترقی دی جائے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق افتتاحی تقریب بڑے جلسہ گاہ میں تبدیل ہو گئی، جبکہ جلسہ گاہ میں پہنچنے پر وزیراعلیٰ کا جیئے بھٹو کے نعروں سے والہانہ استقبال کیا گیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ بدین کے بہن، بھائیوں کا شکریہ ادا کرنے آیاہوں، آپ نے بدین سے 2 ایم این اے،5 ایم پی ایز کوکامیاب کرایا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیلاب سے بچاؤکا طریقہ ڈھونڈنا پڑے گا، ماضی میں کئی بارسندھ کے لوگوں کوسیلاب کاسامناکرنا پڑا، لوگوں کامطالبہ تھا حکومت ان غلطیوں کودرست کرے۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو جب وزیرخارجہ تھے توآپ لوگوں کے پاس سندھ میں رہے، بلاول بھٹو نےجام شورواورمجھ سے کہا مجھے اس کاحل چاہیے، سانگھڑ، عمرکوٹ، بدین تک ایک ڈرین انڈرپاس بنایاجارہاہے، جبکہ ایری گیشن نے کہا ہےاگلے سال تک تمام پراجیکٹ مکمل ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں