معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی بیبر کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا۔
دونوں شخصیات کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد ہالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں سمیت دیگر نے دونوں کو مبارک بادی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر نے 2018 میں شادی کی تھی۔




















