برازیلی گلوکار آئرس ساساکی لائیو فارمنس کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث چل بسے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی عمر 35 سال تھی، انہوں نے کنسٹرٹ میں اسٹیج پر رکھے ہوئے پنکھے کو ہاتھ لگایا جس سے انہیں زوردار کرنٹ لگا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیج پر پنکھا موجود ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار کی 11 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔




















