Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کرانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کرانے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے جب کہ درخواست انجینئر قاضی محمد سلیم نے دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے لئے از خود نوٹس لیا جائے، سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لئے سپریم کورٹ ہی آخری امید ہے، موجودہ غیر یقینی کی صورتحال ملک کیلئے خطرہ ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال سے ملک کو نکالنے کے لئے سپریم کورٹ کردار اد کرے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے رضا مند ہیں۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی، میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں