وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ اپنی سیکیورٹی اداروں کے پیچھے کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے خوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن پر اظہار اطمینان کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے ان کے کلیدی کردار اور لازوال قربانیوں کو سراہتے ہیں، کامیاب ٹارگٹڈ آپریشن میں بھاری مقدار میں گولا بارود کی برآمدگی سیکیورٹی فورسز کی ایک اہم کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ اپنی سیکیورٹی اداروں کے پیچھے کھڑے ہیں، ہم اپنے قومی جذبے سے سیکیورٹی اداروں کا مورال بلند کرتے رہیں گے، دہشتگردوں کے آخری ٹھکانے کے خاتمے تک ان کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔



















