بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ دنیا کیا سوچے گی اس کی پروا نہ کریں بلکہ اپنی پسند سے زندگی گزاریں۔
حال ہی میں معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُن کو کشتی میں سفر کے دوران گہری سوچ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ غیر اہم لوگوں پر توجہ دینے کیلئے زندگی بہت تھوڑی ہے اور ہمیں اپنے ہم خیال لوگ تلاش کرنے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کو متاثر کرنے کیلئے جینا چھوڑ دیں اور دنیا کیا سوچے گی اس کی پروا نہ کریں بلکہ اپنی پسند سے زندگی گزاریں۔
اداکارہ نے لکھا کہ اپنی زندگی کا ایک لمحہ بھی ضائع نہ کریں اور اگر آپ نے اپنی پسند سے زندگی نہ گزاری تو بعد میں بہت پچھتاوا ہوگا۔




















