میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے بتادیا کہ وہ گلے میں سونے کی چین کیوں پہنتے ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ وہ نمائش کے لیے سونے کی چین نہیں پہنتے، درحقیقت یہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے بہت خاص ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس چین میں ایک دعا تحریر ہے جو وہ ہر رات اپنی بیٹیوں کو سلانے سے قبل گا کر سناتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس چین کے لیے میں نے ایک ڈیزائنر کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ وہ دعا اس پر تحریر ہو سکے۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق یہ ایک یہودی دعا ہے جو بنیادی طور پر اچھی صحت اور ہمت کے لیے کی جاتی ہے۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ میں بیٹیوں کی پیدائش کے بعد سے انہیں ہر رات یہ دعا گا کر سنا رہا ہوں، یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت اہم معمول ہے۔




















