Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی ضلع کرم میں دہشتگردوں کے پولیس تھانے پر حملے کی مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے پولیس تھانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

محمد شہباز شریف نے حملے میں شہید ہونے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور بلندی ء درجات کی دعاء کی۔

انہوں نے شہید کے خاندان سے اظہار تعزیت بھی کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔

 واضح رہے کہ کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے پولیس اسٹیشن پر حملے میں 1 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں