سابق رکن اسمبلی دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی پی پیز معاہدوں کو توسیع دی۔
قومی اسمبلی کے سابق رکن دانیال عزیز نے بول نیوز کے پروگرام تبدیلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص سیٹوں پر پارلیمنٹ میں قانون سازی ممکن نہیں۔
سابق رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی پی پیز معاہدوں کو توسیع دی، ابھی تک سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ نہیں آیا۔
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلے سے پہلے کوئی رائے نہیں دی جاسکتی، پی ٹی آئی سیاسی بیان بازی کررہی ہے، پی ٹی آئی کے مؤقف میں تضاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کا کوئی بیانیہ ہی نہیں ہے، 2022 کے بعد مہنگائی میں بے حد اضافہ ہوا جب کہ مہنگائی ہوتی نہیں کی جاتی ہے۔ پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔



















