Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کی کارروائیاں، غیرقانونی طورپر سمز کے اجرا میں ملوث 15 افراد گرفتار

پی ٹی آئی نے مختلف شہروں میں چھاپہ مار کارروائیوں میں غیرقانونی طورپرسمزکے اجرامیں ملوث 15 افراد کو گرفتارکرلیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے زونل دفاترنےلاہور، فیصل آباد اورپشاور، راولپنڈی، سرگودھا، کوٹ مومن، کوہاٹ،ہنگومیں فرنچائزز پر چھاپے مارے۔ فرنچائززغیرقانونی طورپرسمزکے اجرامیں ملوث پائی گئیں۔

پی ٹی اے نے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سمزمجرمانہ سرگرمیوں، شناخت کی چوری وغیرہ میں استعمال ہوتی ہیں،  کارروائیاں ایف آئی اے کی مدد سےعمل میں لائی گئیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے 4 لیپ ٹاپ، 12 بی وی ایس ڈیوائسزضبط کرلیں، فعال سمز، موبائل فونز، ہارڈ ڈسک، شناختی کارڈ بھی ضبط کیےگئے، افغان پاسپورٹ، پی اوآرکارڈزکی سافٹ کاپیاں بھی قبضےمیں لی گئیں۔

پی ٹی اے کے بیان میں کہا گیا کہ فرنچائززمیں کام کرنے والے 15افراد کوگرفتارکرلیاگیا، ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی آردرج کرلی گئی، غیرقانونی اجراسے متعلق ایف آئی اے کوشکایات درج کرائی تھیں۔

متعلقہ خبریں