Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز؛ دورہ ایران منسوخ

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی طبیعت ناسازی پر دورہ ایران منسوخ کردیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ناساز طبیعت کے باعث آج تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں، تاہم وزیراعظم ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرام کا مشورہ اور سفر نہ کرنے کی تاکید کی ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج ایران روانہ ہوں گے، جہاں یہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برادری میں شرکت کریں گے،۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کا دورہ دونوں ملکوں کےد رمیان تعاون میں مضبوطی کے عزم کا عکاس ہے۔

واضح رہے کہ مسعود پیز شکیان کی حلف برادری کی تقریب کا انعقاد آج تہران میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں