معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ نے دوسری شادی کرلی ہے۔
معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کی دوسری شادی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
دوسری شادی کی تصدیق سے متعلق دانیہ شاہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے چند ماہ پہلے شہزاد سے دوسری شادی کر لی ہے۔
دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ میری زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے، مجھے ایک محرم کی ضرورت تھی، جو ہر جگہ میرا ساتھ دے سکے اسی دوران مجھے شہزاد نے نکاح کا پروپوزل بھیجا اور کافی سوچ سمجھ کر میں نے ان سے نکاح کر لیا ہے۔
ویڈیو میں دانیہ شاہ کے شوہر شہزاد کہہ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ان کیلئے ہے جنہیں میرا دانیہ شاہ سے نکاح مذاق لگتا ہے، میری دانیہ شاہ سے شادی 2، 4 ماہ پہلے ہو چکی ہے۔




















