Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی اداکار انتقال کرگئے

معروف پاکستانی اداکار سردار کمال انتقال کرگئے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

 لواحقین کے مطابق نامور اداکار سردار کمال کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

 

SARDAR KAMAL

 

یاد رہے کہ سردار کمال نے سینکڑوں اسٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ ان کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا۔