اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمیں ترقی کے سفر میں آنے والے اسپیڈ بریکرز کو ختم کرنا ہوگا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی راہ پرگامزن ہے، محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے، ہم ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2013 سے2017 تک معاشی ترقی کا سفر تھا، ہمیں ترقی کے سفر میں آنے والے اسپیڈ بریکرز کو ختم کرنا ہوگا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کے لیےاصلاحات وقت کی ضرورت ہے،معاشی ترقی کے مواقع موجود ہیں، رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ میکرو اکنامک معیشت میں پاکستان مستحکم ملک ہے، لوگ ڈراتے ہیں بڑے قرضے ہیں یہ ہوجائے گا، کچھ نہیں ہوگا۔



















