Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ طرزسیاست کے ساتھ پاکستان میں پی ٹی آئی کی گنجائش نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ موجودہ طرز سیاست کے ساتھ پاکستان میں پی ٹی آئی کی گنجائش نہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے وائس آف امریکہ کو انٹرویودیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کی طرز سیاست کو کسی جمہوریت میں اجازت نہیں دی جاسکتی، وہ اپنا طرزعمل بدلے اور قوم و اداروں سے معافی مانگے، تو پی ٹی آئی قومی دھارے میں شامل ہوسکتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت ہو تو کوئی پریشانی نہیں، پی ٹی آئی پاکستانی ریاست کے مفادات پر براہِ راست حملہ آور ہے، جبکہ فوج نے دو ٹوک کہا ہے کہ وہ سیاست سے علیحدہ رہنا چاہتی ہیں۔

 احسن اقبال نے انٹرویو کے دوران کہا کہ اگرامریکہ میں 9 مئی ہوتا تو پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی ہوتی، امریکی کانگرنس پر حملے میں ملوث افراد کو 14 سال سزا سنائی گئی، پی ٹی آئی اداروں سے معافی مانگے تاکہ قومی سیاست میں راستہ بن سکے۔

 احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ادارے جب سمجھیں گے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ لے لیں گے، کسی جماعت پر پابندی صرف حکومت کی خواہش پر نہیں ہوسکتی، حکومت کو پابندی کی اعلی عدالت سے توثیق بھی لینا ہوتی ہے، پابندی کا فیصلہ بیرون ممالک مہم چلانے کے بعد لیا ہے۔

احس اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جنگ کوامریکی ایوان میں لے گئی، وہ ریاست کے مفادات پر براہ راست حملہ آور ہے، پی ٹی آئی پر پابندی آئین و قانون کے مطابق ہوگی، حکومت پابندی کوئی ظالمانہ غیر جمہوری قدم نہیں اٹھائے گی۔

احسن اقبال نے انٹرویو کے دوران کہا کہ عمران خان بتائیں فوج سے کس بات پر مذاکرات کرنے ہیں، بانی پی آٹی آئی فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں، وہ تسلیم کرتے ہیں کہ جی ایچ کیو پراحتجاج ان کا منصوبہ تھا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا طرز سیاست تضادات سے بھرا ہوا ہے، وہ طرف سول بالادستی اور ساتھ ہی فوج کو مداخلت کی دعوت دیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ انہیں گھوڑے پر سوار کرکے وزیراعظم ہاؤس پہنچائے۔

 احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ  فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان بات چیت سے حکومت کو پریشانی نہیں، فوج کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہئے، فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاست سے خود کو علیحدہ رکھنا ہے۔

احسن اقبال  نے کہا کہ عدلیہ اگرعدم استحکام لاتی ہے تو یہ پاکستان کی خدمت نہیں، ملک اس وقت تناؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کے سیکورٹی تحفظات دور کرنے میں کامیاب رہے، اس کے علاوہ بیجنگ نے کہا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں پاک چین تعاون نہیں رکے گا، پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ چینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو نہ امریکہ نظرانداز کرسکتا ہے اور نہ ہی چین، امریکہ چین تعلقات میں توازن رکھنا مشکل نہیں ہوگا، تاہم پاکستان کی ترقی کا سافٹ ویئر امریکہ سے چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں