Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اطمینان ہو رہا ہے کہ انصاف کے ایوان انصاف سے خالی نہیں ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہورہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اطمینان ہو رہا ہے کہ انصاف کے ایوان انصاف سے خالی نہیں ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیف جسٹس صاحبہ نے جتنے بھی نکات اٹھائے ہیں آج سے پہلے شائد کسی نے پڑھے بھی نہ ہوں، کسی نے آج تک اس صورتحال کی جڑ تک جانے کی کوشش ہی نہیں کی، یہ وہ سوالات ہیں جن کا ہمارے ملک کے اداروں کے پاس بھی شائد جواب نہ ہو۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا اکاونٹس کس رولز کے تحت چل رہے ہیں، دنیا میں واٹس ایپ کالز کی اجازت نہیں ہے، دنیا بھر میں سوشل ایپس قانونی ضابطوں کے تحت چلتی ہیں، ہمارے ملک میں عجیب تماشہ ہے جس کاجو دل چاہتا ہے وہ پوسٹ بھی آزادی اظہار کے نام پر کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں