لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق پیر کو اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں خطرناک دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بھاری انعامی رقم رکھی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خطرناک مجرمان کے سر کی قیمتوں میں اضافہ کئی سال سے زیر التواء تھا، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور ڈاکؤوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کریں گے۔



















