Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کا بارش متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے پر زور

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بارشوں سے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے حالیہ بارشوں میں ملک کے مختلف حصوں میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے منسلک حادثات اور قیمتی جانی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

آصف زرداری نے بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ حادثات سے بچاؤ اور نکاسی آب کیلئے انتظامیہ کو بروقت اقدامات لینا ہوں گے۔

صدر آصف زرداری نے حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ خبریں