Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ سندھ نے بارشوں کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لینے کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے بارشوں کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لینے کا اجلاس طلب کر لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں ممکنہ اربن فلڈنگ، نہروں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینگے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ کھیرتھررینجن اور بلوچستان میں بارشوں کا پانی صوبے میں آنے کی صورتحال کا جائزہ لینگے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مرادعلی شاہ بلدیاتی اداروں، محکمہ آبپاشی اور انتظامیہ کو اجلاس میں ہدایات دینگے۔

متعلقہ خبریں