Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں فنی خرابی، کراچی کو ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثر

دھابیجی میں کراچی کو پانی فراہم کرنے والے پمپنگ اسٹیشن میں فی خرابی کے باعث ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں کے ای کی فنی خرابی کے باعث شہر قائد کو پانی فراہم کرنے والے چوتھے فیز کے 6 پمپس بند ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 6 پمپس بند ہونے سے شہر قائد کو ایک کروڑ گیلن سے زائد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

گزشتہ 3 دنوں سے کے ای کی فنی خرابی کے باعث آر ڈی 3 فیز پہلے ہی مکمل بند تھا۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن آر ڈی 3 فیز بحال ہونے کے بعد اچانک چوتھا فیز خراب ہو گیا۔

فیز 4 کو بحال کرنے کیلئے کراچی سے ٹیکنیکل ٹیمیں طلب کی گئی ہیں۔

فیز 4 کے 6 پمپس  بند ہونے سے کراچی کے کئی علاقوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں