Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ہوسٹ عمر عادل کو ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمر عادل کو اینکر غریدہ فاروقی کی جانب سے درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

 ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر عادل نے غریدہ فاروقی سمیت کئی خواتین پر فحش اور جھوٹ الزامات لگائے تھے۔

سائبر کرام ونگ نے معروف یوٹیوبر عمر عادل سے تفتیش شروع کردی ہے۔