Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آمنہ بلوچ نئی سیکریٹری خارجہ ہوں گی، وزیراعظم نے منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے سیکریٹری خارجہ کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی یورپی یونین میں موجودہ سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکریٹری خارجہ ہوں گی جبکہ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس، جانباز خان برونائی میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گے۔

اس کے علاوہ محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے، کویت میں تعینات پاکستانی سفیر ملک فاروق جنوبی افریقہ میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی بیلجیئم اور یورپی یونین میں نئے سفیر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں