وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔
شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا، انہوں نے مون سون شجرکاری مہم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مون سون سیزن میں 10 کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ درختوں سے آب و ہوا صاف، قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2022 میں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ مون سون کے موسم میں پودوں کی بہتر نشوونما ہوتی ہے، قدرت نے پاکستان کو بےپناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں قدرت کی عطا کردہ نعمتوں سے استعفادہ کرنا ہے، آلودگی سے پاک، سرسبز پاکستان کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، بچے ملک کے تابناک مستقبل کی نوید ہیں۔



















