Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلح افواج کے سربراہان کی ارشد ندیم کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد

افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ارشد ندیم کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں پاکستان کے لیے  پہلا انفرادی طلائی تمغہ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

ارشد ندیم کا یہ کارنامہ غیر متزلزل لگن،استقامت اور مثالی جانفشانی کا نتیجہ ہے۔ان کا کارنامہ پوری قوم کے لیے امید کی علامت بن کر سامنے آیا ہے۔

ارشد ندیم کی کامیابی پاکستان کی صلاحیتوں اور عزم پر مہر تصدیق ثبت کرتی ہے۔ان کا اولمپکس میں پاکستان کے لیے پہلا انفرادی طلائی تمغہ پوری قوم کے بے انتہا فخر اور خوشیوں کا باعث بنا ہے۔

ارشد ندیم پاکستان کے قومی ہیرو اور کھیل کے میدان میں بہترین مہارت کی علامت بن کر ابھرے ہیں۔

متعلقہ خبریں