ترجمان سندھ حکومت ومیئرسکھرنے ارشد ندیم کیلئےسونےکے تاج کا اعلان کیا ہے۔
سکھر میئر بیریسٹرارسلان اسلام شیخ نے سکھرمیں زیرتعمیراسٹیڈیم کوارشد ندیم کےنام سے منسلک کرنےکا فیصلہ کیا ہے جبکہ انہوں نے ارشدندیم کوسکھرآنے کی دعوت بھی دیدی۔
ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھرآمد پرسکھرکی عوام ارشد ندیم کوسونے کا تاج پہنائےگی۔
ترجمان کے مطابق اس وقت ہرپاکستانی خوش ہے، جبکہ ارشد ندیم نے ایک صدی پرانا ریکارڈ توڑکرسرفخرسے بلند کردیا۔



















