Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹماٹر اور پیاز کی مقامی پیداوار میں اضافے کے لئے پلان تیار

لاہور: صوبہ پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی آف سیزن کاشت کا خصوصی ٹاسک تشکیل دے دیا گیا۔

صوبہ پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی مقامی پیداوار میں اضافے کے لئے پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کا کہنا ہے کہ ٹماٹر اور پیاز کی طلب ورسد میں اتار چڑھاؤ ایک بڑا مسئلہ ہے، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

افتخارعلی سہو نے کہا کہ ٹماٹر اور پیاز کی آف سیزن کاشت کے لئے زرعی سائنسدانوں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔ پنجاب میں ٹماٹر کی آف سیزن کاشت کے لئے موزوں علاقوں بارے فیلڈ فارمیشنز کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

افتخار علی سہو نے بتایا کہ پنجاب میں پیاز کی آف سیزن کاشت میں اضافہ کے لئے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جارہی ہے۔پنجاب میں موسمی سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے ایک جامع پلان مرتب کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیاز اور ٹماٹر کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لیے آف سیزن کاشت کو فروغ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں