پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شاید میری قسمت میں شادی نہیں لکھی ہوئی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ وہ شادی سے متعلق رسک نہیں لینا چاہتیں اور ایک ہی بار شادی کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں خود سمجھ نہیں آیا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا، کچھ لوگ تو انہیں سمجھ ہی نہیں آئے، آج کل جس طرح شادیاں چل رہی ہیں اور ٹوٹ رہی ہیں، وہ ایسے نہیں کرنا چاہتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی شادی ناکام ہو، وہ ٹوٹ جائے اور لوگ ان کا مذاق اڑائیں، وہ ساتھ نبھانے کے لیے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
ریشم نے مزید کہا کہ شادی ہونا یا کرنا بخت اور نصیب کی بات بھی ہوتی ہے، وہ شروع سے ہی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن شاید ان کی قسمت اور نصیبوں میں شادی نہیں لکھی ہوئی تھی۔




















