Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کی جانب سے یوم آزادی پر ملک خداداد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد

پاک بحریہ کی جانب سے 78 ویں یوم آزادی پر ملک خداداد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

دن کا آغاز صبح نیول یونٹس، تنصیبات اور رہائشی مقامات پر مادرِ وطن کی بقا کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

 کراچی میں علی الصبح جشن آزادی پر 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل چاک و چوبند دستے نے پروقار تقریب میں مزارِ قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔

پاک بحریہ کے یونٹس، اسکولوں اور کالجز میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔

پاک بحریہ کی انسٹالیشنز اور یونٹس کو روایتی انداز میں سبز ہلالی پرچموں اور روشنیوں سے سجایا گیا۔

کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ کرنے والے پاک بحریہ کے مشن نے بھی بحرین میں قائم ہیڈکوارٹرز میں جشن آزادی روایتی انداز میں منایا۔

پاک بحریہ کے زیر انتظام اسکولوں میں منعقدہ تقاریب میں بچوں نے جشن آزادی کے حوالے سے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔

یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی او/ سیلرز اور نیوی سویلینز کیلئے عسکری اور سول اعزازات کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ خبریں