Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکارہ آئمہ بیگ کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

گلوکارہ آئمہ بیگ کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔

حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔

 آئمہ بیگ نے لکھا کہ مسلسل سفر، فلائٹس، شوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی جس کے باعث منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔

 

گلوکارہ آئمہ بیگ کو دل میں تکلیف، تصویر شیئر کرنے پر مداح پریشان ہوگئے

 

گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں انہیں اسپتال میں لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

 

گلوکارہ آئمہ بیگ کو دل میں تکلیف، تصویر شیئر کرنے پر مداح پریشان ہوگئے

 

دوسری جانب گلوکارہ  کے مداحوں کو جیسے ہی ان کی صحت کے بارے میں اطلاع ملی، انہوں نے ان کے لیے دعا کی۔