نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس معجزے پر حیران ہوں، پہلی مرتبہ اس طرح چیزیں ہوئی ہیں، یہ 2011 کا پراجیکٹ تھا جس کا اختتام ہوا، 2014 کا دھرنا بھی ناکام ہوا اور معیشت بھی خراب ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم آج تک اس کے نقصانات بھگت رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے اکتوبر میں مجھے سے بھی معافی مانگی تھی، میں بھی جنرل فیض کے متاثرین میں شامل ہوں۔



















