پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا اپنی صحت سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے اتنے چاہنے والے ہیں، اتنے لوگ میرے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ آپ سب کے لیے میرے دل میں عزت مزید بڑھ گئی ہے۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ یہ میری اپنی غلطی تھی، یہ 2 سے 3 ہفتے کی بات ہے جب میں مسلسل سفر کر رہی تھی اور سفر کے باعث اپنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے میں بیمار پڑ گئی تھی۔
معروف گلوکارہ نے لکھا کہ صحت کا خیال نہ رکھنے کے باعث میں اس قدر بیمار ہوگئی تھی کہ اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
انہوں نے لکھا کہ ہم سب انسان ہیں ہمیں سب سے پہلے اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے، کیونکہ صحت ہے تو جہاں ہے۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا بلکہ پانی کی مناسب مقدار نہ لینے اور کھانے پینے میں کوتاہی برتنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔
گلوکارہ نے لکھا کہ ان کا بی پی 88 سے 200 تک ہائی ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے ہنگامی صورت میں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔




















