لاہور: سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کو حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مرزا شاہد سلیم بیگ کچھ روز قبل بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرزا شاہد سلیم بیگ دو تین روز گھر والوں کے ساتھ کوئی رابطے میں نہیں تھے، ان کا موبائل فون مسلسل بند مل رہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ اکرم کے بعد بھی دو جیل افسران کو حراست میں لیا گیا ہے
واضح رہے سابق آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ چار سے پانچ سال تک جیل خانہ جات کے آئی جی تعینات رہے ہیں۔



















