Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رکشے میں سواریوں کے ساتھ ڈکیتی کرنے والے چار ملزمان گرفتار

کراچی پولیس میں رکشے میں سواریوں کو بٹھا کر ان کے ساتھ ڈکیتی کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملیر، گڈاپ پولیس نے علاقے میں اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے پر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے گڈاپ سٹی میں ہونے والی مختلف وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ رکشے میں سواریاں بٹھا کر لوٹ مار کرتے اور انہیں اسی جگہ پر چھوڑ دیتے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو پستول اور دو موبائل فونز برآمد کر لئے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں