Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ وار بریفنگ

ترجمان دفتر خارجہ کی ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذاکرات کا 7 واں دور تاسلام آباد میں ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ مذاکرات میں پاکستان اور ترکیہ کی درمیان تجارت، تعلیم اور اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیل کے مسجد پر حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے، اسرائیل مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیکیورٹی کونسل پر زور دیتا ہے فلسطین پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے، پاکستان کشمیر میں بھارت مظالم۔کی۔مذ مت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی ممتاز زہرا بلوچ نے بریفنگ میں مزید کہا کہ پاکستان کشمریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ خبریں