Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر ایف پی سی سی کی جانب سے پنجاب حکومت کا بجلی کی مد میں ریلیف خوش آئند قرار

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے پنجاب حکومت کے بجلی کی مد میں ریلیف کو خوش آئند قرار دیدیا۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں طویل المدتی اصلاحات ناگزیر ہیں، جبکہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی اور قابل عمل حل ضروری ہے جبکہ 20 فیصد لائن لاسز کے ساتھ توانائی سیکٹر کا بحران کسی صورت کم نہیں ہو سکتا۔

 عاطف اکرام شیخ  نے یہ بھی کہا کہ ملک میں توانائی کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے صنعتیں بند، معیشت تباہ ہو رہی ہے، ملک میں توانائی کی قیمتوں کو خطے کے دیگر ممالک کے برابر لانا ہو گا۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے پاس ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کا سنہری موقع ہے، پاکستان تھوڑی سی کوشش سے  بنگلہ دیش کے 5 ارب ڈالر ٹیکسٹائل کے آرڈر حاصل کر سکتا ہے، وزیراعظم اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھائیں، صنعتوں کو توانائی قیمتوں میں فوری ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ خبریں