Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’سائبر سپیس اور قومی سلامتی کے تحفظ کا کسی بھی ملک کو حق حاصل ہے‘‘

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما محسن شاہنواز رانجھا نے فائروال سے متعلق بیان جاری کردیا، محسن شاہنواز رانجھا نے انٹرنیٹ سروسز پر فائروال کی تنصیب کی تصدیق کردی۔ 

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فائر وال پرکاروبارمتاثرنہیں ہوگا، آن لائن کاروبار کا صرف 20 فیصد ایسے نیٹ ورک پر ہے جو متاثرہے، فکس لائن انٹرنیٹ سے کسی کا کاروبار متاثر نہیں ہورہا ہے۔

لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ اپنی سائبرسپیس اور قومی سلامتی کے تحفظ کا کسی بھی ملک کو حق حاصل ہے، پی ٹی آئی دورحکومت میں بھی فائروال پالیسی متعارف کروائی گئی تھی۔

محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ فائرصرف انفارمیشن کو سست کرے گی، فائرفیک نیوز، گالم گلوچ اورجھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ کو روکے گی۔

مسلم لیگ کے سینئر رہنما نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فائروال کے اس اقدام سے معیشت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،  گالم گلوچ اور فیک نیوز بیچنے والے فائروال کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں، مسئلہ صرف ان لوگوں کو درپیش ہے جو جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں