Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری

کراچی: کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری۔

کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پرسماعت کا تحریری حکم نامہ سندھ ہائیکورٹ نے جاری کردیا ہے۔

عدالت نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے اسکولوں اور اسپتالوں کی فہرست طلب کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں اوراسپتالوں میں طلبا اورعملے کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔

عدالت نے میئر کراچی، کے الیکٹرک اور دیگرفریقین کونوٹس جاری کردیے ہیں، عدالت نے فریقین سے27 اگست کو جواب طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ درخواست اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی تھی جس میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت میئرکراچی اور سی ای او کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ میئرکراچی نے اپوزیشن سے مشاورتی عمل کو بائی پاس کرتے ہوئے معاہدہ کیا، میئرکراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ خبریں