اسلام آباد: وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے لئے قومی کمیشن قائم کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال سب سے زیادہ آئی ٹی برآمدات ہوئیں، وزیراعظم کی ترجیحات میں آئی ٹی سرفہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے، وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا، معیشت کے لیے قومی ڈیجیٹائزیشن کمیشن قائم کیا جارہا ہے، ڈیجیٹائزیشن سے حکومتی امور میں شفافیت آئے گی۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی ٹی شعبے کے لیے 60 ارب کا بجٹ مقرر کیا، آئی ٹی کے لیے خطیر بجٹ وزیراعظم کے عزم کا عکاس ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلی بار میٹا کے اے آئی عالمی مقابلے میں حصہ لیا، ڈیجی اسکلز میں 45 لاکھ سے زائد بچوں کا اندراج ہوچکا ہے، حکومتی کاموں کو بھی پیپرلیس کریں تاکہ کام آسانی سے ہوسکے۔
وزیر مملکت آئی ٹی نے مزید کہا کہ اسلام آباد اور کراچی میں آئی ٹی پارک بنائیں گے، اسلام آباد آئی ٹی پارک میں 10 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا، اس سال 20 سال سے زائد اسپیشل ٹیکنالوجی پارکس کو فروغ دیں گے، ملک میں 250 ای روزگار سینٹر کھولیں گے، 10 ہزار سے زائد بچوں کو کوڈنگ اسکلز دی جائیں گی۔



















