چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت دعوے نہیں کام کرتی ہے۔
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جناح اسپتال میں نئے یونٹس کی اقتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بینظیربھٹو نے اپنے منشور میں دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کو دل کے سب سے بہترین علاج کا نیٹ ورک بنا دیا، سائبرنائف کے علاج پر ایک لاکھ ڈالر خرچہ آتا ہے، جیسا ہم کر رہے ہیں ایسا علاج دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تینوں اسپتالوں کی ذمہ داری ملی تو نتیجہ آج آپ کے سامنے ہے، کہا جاتا ہے گڈ گورننس ہم سے ہوتی نہیں، میگا پراجیکٹس ہم سے ہوتے نہیں، این آئی سی وی ڈی ادارے کو بہترین اسپتال کے لیول پر پہنچا دیا۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آپ نے سنا ہو گا سندھ حکومت کوئی کام نہیں کرتی، صحت کے شعبے میں سندھ حکومت نے بہت کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق منفی خبریں چلتی ہیں، ہمارے تینوں ادارے گڈ گورننس کی مثال ہیں، سمجھتا ہوں ہمارے 3 اسپتال پاکستان کے بہترین اسپتال ہیں، جب بھی یہاں آتا ہوں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کو دل کے سب سے بہترین علاج کا نیٹ ورک بنا دیا، سائبرنائف کے علاج پر ایک لاکھ ڈالرخرچہ آتا ہے، جیسا ہم کر رہے ہیں ایساعلاج دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا دل کا اسپتال کراچی میں ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت دعوے نہیں کام کرتی ہے۔



















