Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کے ساتھ ہمارے وہ تعلقات نہیں جو دوسرے ممالک کے ساتھ ہیں، جام کمال

وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہمارے وہ تعلقات نہیں جو دوسرے ممالک کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہمارے وہ تعلقات نہیں جو دوسرے ممالک کے ساتھ ہیں، ہم بھارت سے بلاوجہ ناراض نہیں کچھ مسائل آڑے آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کچھ مسائل ہیں جو حل طلب ہیں، جب تک وہ مسائل حل نہیں ہونگے تجارت ممکن نہیں، پاکستان کے خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں۔

جام کمال کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے حوالے سے تین ہفتوں میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، بنگلادیش ٹیکسٹائل ملز کے ساتھ ہمارے ٹیکسٹائل ملز والے رابطے میں ہیں۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا ہے کہ حکومت نے اب تک بنگلادیش کے صنعت کاروں سے رابطہ نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں