Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قدرت سے لڑ نہیں سکتے لیکن امکانی سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قدرت سے لڑ نہیں سکتے لیکن امکانی سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی بند کا کام 85 سیکڑو ہوچکا ہے، سپریو بند کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این وی ڈرین پر وفاقی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا، ایم این وی ڈرین پر صورتحال تشویشناک ہے، ایم این وی کے شگافوں سے نقصان پر افسوس ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انہار اور ڈی سی دادو کو ہدایت کی ہے کہ وفاق کے خرچے پر کل سے مرمتی کام شروع کروائے، خدشات سے متعلق وزیراعظم سے ملاقات کروں گا، سیلاب کی کوئی صورتحال نہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ قدرت سے لڑ نہیں سکتے لیکن امکانی سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، بارشیں رحمت کی بجائے زحمت بن گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں