Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میرا اس ملک پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے، سجل علی

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میرا اس ملک پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پیش آنے والے ہراسانی کے حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کراچی میں دن دہاڑے بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے راہ چلتی باحجاب خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

خوف آتا ہے کہ مردوں کیلئے عورتوں کو ہراساں کرنا کتنا آسان ہے: سجل علی

اداکارہ نے اسٹوری میں لکھا کہ میرا اس قوم سے بھروسہ اور ملک پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے، یہ دیکھ کر مزید خوف آتا ہے کہ مردوں کے لیے عورتوں اور بچوں کو ہراساں کرنا کتنا عام ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مدد تو نہیں کر سکتی، البتہ بہت مایوسی محسوس ہو رہی ہوں کہ ہم کہاں جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مذکورہ واقعہ 12 اگست کو پیش آیا تھا اور آخری اطلاعات تک پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔